جس پہ احسان کرو اس کے شر سے بچو۔۔ 6 سال سے معذور شوہر نے ٹھیک ہوتے ہی خدمت گزار بیوی کو طلاق دے کر دوسری شادی کرلی! پہلی بیوی کی پوسٹ پر لوگوں کے تبصرے

image

نورالسیزوانی نے اپنی فیس بک پوسٹ میں لکھا، "میں اپنے سابق شوہر کو ان کی شادی پر مبارکباد دیتی ہوں، امید ہے ان کی نئی اہلیہ ان کا ویسے ہی خیال رکھیں گی جیسے میں نے رکھا۔"

ایک دلخراش انکشاف کرتے ہوئے ملائیشیا کی رہائشی نورالسیزوانی نے اپنی زندگی کا وہ پہلو شیئر کیا جس نے سب کو حیران کر دیا۔ چھ سال کی انتھک تیمارداری اور خدمت کے بعد، جب ان کے شوہر آخرکار دوبارہ چلنے کے قابل ہوئے، تو انہوں نے نورالسیزوانی کو چھوڑ کر کسی اور سے شادی کر لی۔

نورالسیزوانی، جو سوشل میڈیا پر وی لاگنگ کے ذریعے اپنی اور اپنے شوہر کی زندگی کی مشکلات کا احوال بیان کرتی رہیں، نے اپنی پوسٹ کے ذریعے انکشاف کیا کہ وہ برسوں تک اپنے معذور شوہر کا مکمل خیال رکھتی رہیں، یہاں تک کہ انہیں ٹیوب کے ذریعے کھانا کھلاتیں۔ ایک حادثے کے بعد ان کے شوہر کی زندگی کی گاڑی رک سی گئی تھی، اور دوبارہ چلنے پھرنے میں کئی برس کا وقت لگا۔ لیکن جب وہ صحتیاب ہو کر چلنے پھرنے کے قابل ہوئے، تو ان کا جواب نورالسیزوانی کے لیے طلاق اور دوسری شادی کی صورت میں آیا۔

بعد ازاں، نور نے وہ پوسٹ حذف کر دی، جس کے بعد ان کے سابق شوہر کو صارفین کی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کا یہ دکھ بھرے الفاظ میں بیان صارفین کے دلوں کو چھو گیا، جو ان کی قربانیوں کے بدلے بےوفائی کو برداشت کرنے کے لیے تیار نہ تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US