تم گٹکا نہیں چھوڑ سکتے تو۔۔ بیوی نے شوہر کی بری عادت سے تنگ آ کر انتہائی قدم اٹھا لیا! افسوس ناک واقعہ

image

اترپردیش کے ہمیرپور ضلع میں ایک دلدوز واقعے نے سب کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا جب 24 سالہ خاتون نے شوہر کی گٹکا کھانے کی عادت سے تنگ آ کر خودکشی کر لی۔ یہ دل دہلا دینے والا سانحہ کروا چوتھ کی رات پیش آیا، جب ساریکا نے پوجا کے بعد خود کو پھانسی لگا لی۔

رپورٹس کے مطابق، ساریکا اور سلبھ کی پسند کی شادی 2021 میں ہوئی تھی، مگر شوہر کی گٹکا کھانے کی لت شادی شدہ زندگی پر سایہ بن کر چھا گئی تھی۔ کروا چوتھ کی رات جب ساریکا نے شوہر سے ایک بار پھر گٹکا چھوڑنے کی درخواست کی تو بات بگڑ گئی اور جھگڑا شدت اختیار کر گیا۔ چاند کے نظر آتے ہی ساریکا کی مایوسی حد سے بڑھ گئی، اور وہ کمرے میں جا کر زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

پولیس نے اطلاع ملنے پر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے جبکہ تحقیقات کا عمل جاری ہے۔ ساریکا کی موت نے اس دردناک حقیقت کو پھر سے اجاگر کیا کہ گٹکا اور تمباکو کی لت کس طرح جان لیوا نتائج کا باعث بن سکتی ہے۔ سلبھ کی عادت نہ صرف ان کے رشتے بلکہ زندگی کی خوشیوں کو بھی نگل گئی۔

یہ سانحہ ان سب کے لیے ایک تلخ سبق ہے جو اس خطرناک عادت میں ملوث ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US