نرسری کی فیس 55 ہزار روپے ۔۔ اسکول کی فیس سلپ وائرل، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

image

آج کل بچوں کی تعلیم اور اس کے اخراجات والدین کے لیئے ایک بھاری ذمہ داری ہے، کیونکہ مہنگائی کے اس دور میں جہاں ہر شہہ کی قیمت آسمان سے پر ہے وہیں تعلیمی اداروں کی فیسوں کو بھی پَر لگ گئے ہیں۔

ایسے میں نرسری اسکول کی سالانہ فیس سلپ (رسید) نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

ایکس (ٹوئٹر) پر ایک فیس سلپ شیئر کی گئی جس میں 8 ہزار 400 روپے والدین سے پہلی بار ملاقات کی فیس جبکہ نرسری اور جونیئر کے جی طلبا کے لیے 55 ہزار 600 کی بھاری داخلہ فیس درج ہے۔

یہ رسید ای این ٹی سرجن ڈاکٹر جگدیش چترویدی نے شیئر کی اور لکھا کہ، "8400 بھارتی روپے پیرنٹ اورینٹیشن فیس!!! کوئی بھی والدین ڈاکٹر کے مشورے کے لیے اس کا 20 فیصد بھی ادا کرنے کو تیار نہیں ہوتا، میں اب ایک اسکول کھولنے کا سوچ رہا ہوں۔"

ان کی اس پوسٹ پر کافی لوگوں نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔ کچھ کا کہنا تھا، "اگر آپ اس نظام کو بدلنا چاہتے ہیں تو اپنے بچوں کا اتنے مہنگے اسکول میں داخلہ ہی نہ کروائیں"۔

جبکہ کچھ کا کہنا تھا کہ، "والدین کے اسی پاگل پن کی وجہ سے مہنگے اسکول، کالجوں اور کوچنگ سینٹرز کی بھرمار ہوگئی ہے"۔

ایک شخص نے مہنگائی کا حساب لگاتے ہوئے کہا کہ، "اس سے کم قیمت میں تو میں نے اپنی نجینئرنگ مکمل کرلی تھی"۔

کچھ لوگوں کا ماننا تھا کہ کم فیسوں والے اسکولوں میں پڑھائی کا معیار اتنا اچھا نہیں ہوتا اسلیئے اگر ہم بچوں کی اچھی تعلیم چاہتے ہیں تو اتنا پیسہ تو خرچ کرنا ہی پڑے گا"۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US