سونا مہنگا ہونے کے بعد سستا ہوگیا۔۔ فی تولہ سونے کی نئی قیمت کیا ہے؟

image

سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑی کمی، سناروں کی دکانوں پر عوام کے چہروں پر خوشی کی لہر۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق، ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ 83 ہزار 400 روپے تک گر گئی ہے۔

اسی طرح، 10 گرام سونا بھی 771 روپے سستا ہوکر 2 لاکھ 42 ہزار 970 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں گراوٹ دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 9 ڈالر کم ہو کر 2,739 ڈالر پر پہنچ چکا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ صرف ایک روز قبل ملک میں سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا تھا، لیکن اب قیمتوں میں اس نئی کمی نے خریداروں کو ایک بار پھر دکانوں کی طرف متوجہ کر دیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US