پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو ڈسٹرکٹ جیل سے رہائی ملنے کے فوری بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔
اعظم سواتی کو آج ہی ڈسٹرکٹ جیل اٹک سے رہا کیا گیا تھا تاہم ٹیکسلا پولیس نے دوبارہ حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
اعظم سواتی کی 8 مقدمات میں ضمانت بعد از گرفتاری منظور
یاد رہے کہ گزشتہ روز انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے اعظم سواتی کی 8 مقدمات میں ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔