اسلام آباد کی نئی سڑکیں شہداء کے نام سے منسوب کرنیکا اعلان

image

 وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں تعمیر ہونے والی نئی سٹرکوں کے نام شہداء سے منسوب کرنے کا اعلان کر دیا۔

وزیر داخلہ نے گلبرگ میں مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ، صوبائی وزیر شافع حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کا تبلیغی اجتماع کا دورہ ، اکابرین سے ملاقات

چودھری شجاعت نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے تعمیر ہونے والی تمام نئی سٹرکوں کو شہداء کے نام سے منسوب کرنیکا مطالبہ کیا جس پر وزیر داخلہ نے اسلام آباد میں تعمیر ہونیوالی نئی سٹرکوں کے نام شہداء سے منسوب کرنے کا اعلان کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ دیگر صوبوں کے وزراء اعلیٰ سے اس پر عملدرآمد کے لئے بات کی جائے گی۔ شہداء نے اپنے لہو سے امن کی آبیاری کی ہے، شہداء کے خاندانوں کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ ساتھ کھڑے رہیں گے۔

پاکستان کی سلامتی کونسل میں نئی مستقل نشستوں کی مخالفت

چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کی نظیر اقوام عالم میں نہیں ملتی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US