اڈیالہ جیل کے قیدی نے ملک میں انتشار پھیلایا، گورنر خیبر پختونخوا

image

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ سیاسی معاملات سیاسی طور پر ہی حل ہوں، ہماری قیادت جیل گئی لیکن کبھی اداروں پر حملہ نہیں کیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا دہشتگردی کے سنگین چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے اور غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کو واپس جانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی میں بعض افغان باشندے ملوث ہیں۔

گورنر کے پی نے بھارت کے حوالے سے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو چار دن میں شکست دی اور اس کا جواب دنیا نے دیکھا، جبکہ آج دنیا پاکستان کے ساتھ کاروباری اور دفاعی معاہدے کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت کو وفاق کے ساتھ دلیل اور بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے چاہئیں اور گالم گلوچ سے معاملات حل نہیں ہوسکتے۔

فیصل کریم کنڈی نے بانی پی ٹی آئی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اڈیالہ میں قید رہنے والے قیدی نے ملک میں انتشار پھیلایا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US