اہم نکات:نائب وزیراعظم ای سی او کونسل اجلاس میں شرکت کے لیے آج ایران جائیں گےضلع کرم میں کشیدگی، گرینڈ جرگہ آئندہ چند دنوں میں فریقین سے ملاقات کرے گاوزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج
ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث افراد کی شناخت کے لیے ٹاسک فورس قائم
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرا کی کونسل کے 28ویں اجلاس میں شرکت کے لیے آج ایران روانہ ہو گئے ہیں۔دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ’چارٹر فار ای سی او کلین انرجی سینٹر‘ کے اعلامیے پر دستخط کریں گے۔ اسحاق ڈار وزارتی اجلاس کے موقع پر شریک وزراء اور معززین کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔علی امین گنڈاپور سے ضلع کرم کے معاملے پر گرینڈ جرگے کے ممبران کی ملاقات وزیراعلٰی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے ضلع کرم کے معاملے پر قائم گرینڈ جرگے کے ممبران نے ملاقات کی ہے۔صوبائی حکومت کے مطابق پیر کو جرگے کے اراکین کے ساتھ ملاقات میں کرم کے مسئلے کے حل کے لیے باضابطہ مذاکرات کے آغاز اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ گرینڈ جرگہ اگلے چند دنوں میں کرم کا دورہ کرکے فریقین کے ساتھ بات چیت شروع کرے گا۔ مقامی میڈیا کے مطابق کرم میں قبائل کے درمیان جھڑپوں کے دوران کم سے کم 130 افراد ہلاک اور 186 زخمی ہو چکے ہیں۔ سابق وزیراعظم عمران خان مزید سات مقدمات میں گرفتار
بشیر چوہدری، اردو نیوز اسلام آباد
سابق وزیراعظم عمران خان کی 28 ستمبر، چار اکتوبر اور پانچ اکتوبر کے احتجاج کے موقع پر درج کیے گئے سات مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی ہے۔سابق وزیراعظم کا ان سات مقدمات میں آج سات روزہ جسمانی ریمانڈ لیا جائے گا۔ تمام چھ تھانوں کے تفتیشی افسران نے گرفتاری ڈال کر سات روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواستیں عدالت میں پیش کر دیں۔ درخواستوں کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی جس کے لیے تمام تفتیشی افسران کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی ہدایت کر دی گئی۔ پراسیکیوٹر امین منہاس کے مطابق تھانہ نیو ٹاؤن کیس میں جسمانی ریمانڈ مکمل ہوگیا جبکہ دیگر کا آج لیا جائے گا۔ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث افراد کی شناخت کے لیے ٹاسک فورس قائم پاکستان میں حکومت نے تحریک انصاف کے اسلام آباد میں احتجاج کے بعد سوشل میڈیا پر ’مذموم پروپیگنڈے‘ میں ملوث افراد اور تنظیموں کی شناخت کے لیے مشترکہ ٹاسک فورس قائم کی ہے۔اتوار کو وزیراعظم شہباز شریف کے دفتر سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین اس 10 رکنی ٹاسک فورس کے چیئرمین ہوں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ٹاسک فورس حالیہ احتجاج کے دوران ’پروپیگنڈا کرنے والے عناصر‘ کی نشاندہی کرے گی، اور 10 روز میں اپنی سفارشات حکومت کو پیش کرے گی۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس میں ہو گا۔اس اجلاس میں 21 نکاتی ایجنڈا زیرِ بحث آئے گا۔ وزراء اور وفاقی سیکریٹریوں کو بیرون ملک بزنس کلاس پر سفر کی اجازت پر غور ہو گا۔ٹیکس کے حصول کے لیے کیے گئے اقدامات پر بھی کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔اس کے علاوہ وکلاء ویلفیئر اور پروٹیکشن ایکٹ کے تحت جرائم کی سماعت کے لیے عدالتوں کی نامزدگی ایجنڈے کا حصہ ہے۔ اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت، ملزمان سے 342 کے سوالناموں پر جواب طلب
صالح عباسی، اردو نیوز اسلام آباد
سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت آج ہو گی۔ کیس کی سماعت کے لیے احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں۔عدالت نے ملزمان سے 342 کے سوالناموں پر جواب طلب کر رکھے ہیں۔مسلسل عدم حاضری پر عدالت نے عمران خان کی اہلیہ کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر رکھے ہیں۔