اہم نکات:مسلح افواج قوم کی حمایت سے تمام خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں: آرمی چیف
بلوچستان میں سوشل میڈیا کے خلاف کریک ڈاون، سینکڑوں اکاؤنٹ بلاک
وزیر داخلہ کی چینی شہریوں کی سکیورٹی کے لیے پلان پر عملدرآمد کی ہدایتسموگ کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف 34 کروڑ روپے کے جرمانےیہ ایف آئی آرز نہیں بلکہ ڈگریاں ہیں: علی امین گنڈاپورخیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے حکومت کی طرف سے ان پر درج کیے گئے مقدمات کے بارے میں کہا ہے کہ یہ ایف آئی آرز نہیں بلکہ تعلیمی اسناد ہیں۔منگل کو پشاور کی ایک یونیورسٹی میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’آج جب میں تقریب کے آ رہا تھا تو ایک شخص نے کہا کہ اس پر ایف آئی آر درج ہوئی ہے تو میں نے کہا کہ یہ ایف آئی آرز نہیں ڈگریاں ہیں کیونکہ ہم تو ان کو ڈگریاں سمجھ رہے ہیں۔‘علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ’مجھ پر 256 ایف آئی آرز درج ہوئی ہیں، دوسری ڈگریاں میری زندگی میں بہت کم رہی ہیں۔‘مسلح افواج قوم کی حمایت سے تمام خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں: آرمی چیفچیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ’پاکستان کی مسلح افواج قوم کی حمایت کے ساتھ تمام خطرات کے خلاف ملک کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی حفاظت کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔‘منگل کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق انہوں نے نارووال اور سیالکوٹ کے قریب فیلڈ ٹریننگ مشق میں حصہ لینے والے فوجیوں کا دورہ کیا۔’انہیں مشق کے مقاصد اور انعقاد کے بارے میں ایک جامع بریفنگ دی گئی، جس کا مقصد پیشہ ورانہ مہارتوں اور میدان جنگ کے طریقہ کار کو بہتر بنانا تھا جو ابھرتے ہوئے آپریشنل چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ضروری ہیں۔‘دھرنوں میں قانون پامال کرنے والوں کو قرار واقعی سزائیں دی جائیں: وزیراعظمپاکستان کے وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دھرنوں میں قانون پامال کرنے والوں، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو زخمی کرنے والوں اور جان سے مارنے والوں کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزائیں دی جائیں۔منگل کو وزیراعظم کی زیر صدارت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے پرتشدد مظاہرے کی تحقیقات کے لیے تشکیل کردہ ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ ’موقع واردات سے اسلحہ، فائرنگ کے نتیجے میں ملنے والے کارتوس اور خول اور دیگر شواہد اکٹھے کیے جا چکے ہیں، تمام شواہد فارنزک کے لیے بھیجے جائیں گے۔‘بلوچستان میں سوشل میڈیا کے خلاف کریک ڈاون، سینکڑوں اکاؤنٹ بلاک
خرم شہزاد، اُردو نیوز، اسلام آباد
پاکستان کے سکیورٹی اداروں نے بلوچستان میں سوشل میڈیا کریک ڈاون کا آغاز کیا ہے جس کے تحت اب تک ایک ہزار کے قریب اکاؤنٹس کو مبینہ طور پر ریاست کے خلاف سرگرمیوں کی بنیاد پر بلاک کرنے کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے مطابق اس مہم کا آغاز تین ماہ قبل کیا گیا تھا اور مشتبہ اکاؤنٹس کے خلاف تحقیقات کر کے اب تک 924 اکاونٹس بلاک کرنے کے لیے پاکستان ٹیلی کمینونیکیشن اتھارٹی کو بھجوا دیے گئے ہیں۔ایف آئی اے کے مطابق پی ٹی اے نے ان 924 سوشل میڈیا اکاؤنٹس میں سے 312 کو مکمل بلاک کر دیا ہے، جبکہ 607 دیگر اکاؤنٹس مکمل بلاک کیے جانے کے آخری مرحلے میں ہیں۔رپورٹ کیے گئے اکاؤنٹس میں سے فیس بک پر 487، ٹک ٹاک پر 190، ٹویٹر پر 147، انسٹاگرام پر 88 اور دیگر ایپلی کیشنز پر 12 اکاؤنٹس شامل ہیں۔وزیر داخلہ کی چینی شہریوں کی سکیورٹی کے لیے پلان پر عملدرآمد کی ہدایتوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے فول پروف سکیورٹی پلان پر عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔منگل کو اسلام آباد وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں چینی شہریوں کی سکیورٹی کے لیے کئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سوشل میڈیا پر کالعدم دہشتگرد تنظیموں کی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے جامع اقدامات کا فیصلہ کیا گیا اور کہا گیا کہ پی ٹی اے کے تعاون سے دہشت گرد گروپوں کے اکاؤنٹ کو بلاک کیا جائے گا۔سموگ کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف 34 کروڑ روپے کے جرمانےٹریفک پولیس پنجاب نے کہا ہے کہ گذشتہ ماہ سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائیوں میں 34 کروڑ روپے کے جرمانے کیے گئے۔ترجمان ٹریفک پولیس مرزا فاران بیگ نے کہا کہ گزشتہ ماہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو 34 کروڑ 15لاکھ 9ہزار سے زائد کے ریکارڈ جرمانے کیے گئے اور نومبر میں 1 لاکھ 81 ہزار سے زائد دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف ریکارڈ کاروائیاں کی گئیں۔ترجمان کے مطابق نومبر میں دھواں چھوڑنے والی 4371 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کیے گئے، جبکہ 682 سے زائد سموگی وہیکلز کے روٹ پرمٹ معطل ہوئے اور دھواں چھوڑنے والی 260 گاڑیوں کے خلاف ایف آئی آرز درج کی گئیں۔