اہم نکات
تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب اور راجہ بشارت رہا
وکلا ایکشن کمیٹی کی جسٹس منصور شاہ کے خط کی حمایت
پنجاب میں صارفین کے لیے فری سولر پینل سکیم کا آغاز
لاہور میں سموگ کے تدارک کے مقدمے کی سماعت
مطالبات پورے نہ ہونے پر سول نافرمانی: عمران خان
پنجاب یونیورسٹی کے طالب علم کے قتل کا مقدمہ درج
پنجاب میں ایک لاکھ صارفین کے لیے فری سولر پینل سکیم کا آغازصوبہ پنجاب کی حکومت نے بجلی استعمال کرنے والے ایک لاکھ صارفین کے لیے فری سولر پینل سکیم کا آغاز کیا ہے۔جمعے کو وزیراعلٰی مریم نواز نے ’سی ایم پنجاب فری سولر پینل سکیم‘ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔سکیم کے تحت بجلی کے 100 یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے 52 ہزار صارفین کو 550 واٹ کا سولر سسٹم مفت دیا جائے گا جبکہ 200 یونٹ تک ماہانہ بجلی صرف کرنے والے صارفین کو 1100 واٹ کا سولر سسٹم مفت ملے گا۔پنجاب کے صارفین ایس ایم ایس یا آن لائن پورٹل کے ذریعے سکیم کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔عمر ایوب اور راجہ بشارت ضمانت پر رہاراولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور تحریک انصاف کے رہنما راجہ بشارت کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی ہے۔جمعے کو عدالت سے ضمانت ملنے کے بعد دونوں رہنماؤں کو رہا کر دیا گیا۔عمر ایوب اور راجہ بشارت کو جمعرات کی شام اڈیالہ جیل کے باہر سے حراست میں لیا گیا تھا۔وکلا ایکشن کمیٹی کی جسٹس منصور علی شاہ کے خط کی حمایتپاکستان بھر کے وکلا نے عدلیہ کی آزادی اور آئینی بالادستی کے حق میں جسٹس منصور علی شاہ کے خط کی حمایت کی ہے،جمعے کو جاری کیے گئے ایک بیان میں آل پاکستان وکلا ایکشن کمیٹی نے کہا کہ آئینی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی کی بحالی کے لیے سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جسٹس منصور علی شاہ کے 4 دسمبر 2024 کے خط میں بیان کیے گئے اصولی مؤقف کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ایکشن کمیٹی کے مطابق ’اس خط میں 26ویں آئینی ترمیم کی غیر قانونی اور دھوکہ دہی پر مبنی منظوری سے پیدا ہونے والی آئینی خلاف ورزیوں کو نمایاں کیا گیا ہے، جس نے عدلیہ کی آزادی کو مجروح کیا اور پاکستان کے آئین کے بنیادی اصولوں کو پامال کیا۔‘لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک کے کیس کی سماعتلاہور ہائیکورٹ جسٹس شاہد کریم نے صوبائی دارالحکومت میں مارکیٹس کے اوقات دس بجے کرنے پر ناراضی ظاہر کرتے ہوئے حکومت سے پوچھا ہے کہ رپورٹ جمع کروائے بغیر وقت کیسے تبدیل ہو گیا۔جسٹس شاہد کریم نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے کہا کہ ’سورج کی روشنی کا فائدہ اُٹھانا چاہیے۔ ہمیں اسے ضائع نہیں کرنا یہ نہ ہو کہ سموگ واپس آ جائے۔ یہاں بہت سے پریشر گروپ اور مافیاز ہیں۔ مارکیٹس کا وقت تبدیل کرنے کا عمل بھی ایسا ہی لگتا ہے۔پنجاب کے ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ اُن کو ابھی اس بات کا علم ہوا ہے اور وہ معاملے کو فوری طور پر دیکھیں گے۔جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ افسران کی سمجھنا ہوگا کہ سموگ بہت اہم معاملہ ہے۔عدالت نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو سڑکوں پر ریڑھی لگانے والوں کے حوالے سے پالیسی بنانے کی ہدایت بھی کی۔مطالبات پورے نہ ہوئے تو سول نافرمانی کی تحریک: عمران خان
سابق وزیراعظم عمران خان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے جاری پیغام میں 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی شفاف تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ ’اگر مطالبات پورے نہ ہوئے تو 14 دسمبر سے سول نافرمانی کی تحریک شروع کی جائے گی۔‘
پنجاب یونیورسٹی کے طالب علم کے قتل کا مقدمہ درجپنجاب یونیورسٹی میں طالب علم کے قتل کا مقدمہ مقتول کے والد کی مدعیت میں لاہور کے تھانہ مسلم ٹاؤن میں درج کر لیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق واقعہ پنجاب یونیورسٹی کے جمنازیم کے قریب ڈھابے پر پیش آیا۔مقتول طالب علم کے والد نے مقدمے میں الزام عائد کیا ہے کہ اُن کے بیٹے پر حذیفہ اور دلاور حسن نامی طالب علموں نے فائرنگ کی۔