اب کافی پینے کے لئے بھی تھانے جائیں۔۔ دلچسپ تھانہ ملک کے کس شہر میں موجود ہے؟

image

حکومت پنجاب اور محکمہ پولیس نے فیصلہ کیا کہ پولیس کا مورال بہتر بنانے کے لیے صرف فرنٹ اینڈ نہیں بلکہ بیک اینڈ کو بھی تبدیل کیا جائے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ لوگ بلاخوف تھانے آئیں اور ہم تھانہ کلچر کو 'تھرڈ کلچر' میں بدل سکیں۔"

پنجاب پولیس روایتی تھانہ کلچر کے جمود کو توڑنے کے لیے حیرت انگیز اقدامات کر رہی ہے، اور اسی سلسلے میں ایک ایسا منفرد آئیڈیا متعارف کروایا گیا ہے جو پولیس اسٹیشنز کو خوف کے بجائے دوستی اور اعتماد کی علامت بنا رہا ہے۔

ڈیفنس پنجاب پولیس کی اے ایس پی سیدہ شہر بانو نقوی نے اس نئے اقدام سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ پولیس کا عزم اب "تھرڈ کلچر" کو فروغ دینا ہے، جہاں لوگ بغیر ہچکچاہٹ اور خوف کے پولیس اسٹیشن آئیں اور ان سے جڑے معاملات کو حل کرنے میں آسانی محسوس کریں۔

"پچھلے چار ماہ میں یہ منصوبہ بہت کامیاب رہا۔ لوگ اب جھجھک کے بغیر تھانے آتے ہیں، اجازت لے کر باعزت طریقے سے اندر جاتے ہیں اور وہاں کی سرگرمیوں کو دیکھ کر خود کو مطمئن محسوس کرتے ہیں۔"

تھانے کا نیا روپ "تھرڈ کافی" کلچر سے مزین ہے، جہاں مہمان نوازی اور دوستانہ ماحول کی جھلک ملتی ہے۔ تھانوں کو اس طرح کا ماحول دینے کا مقصد ہے کہ عوام کا اعتماد بحال ہو، وہ پولیس کو اپنی مددگار سمجھیں نہ کہ خوف کی علامت۔

تھانہ کلچر کی اس تبدیلی نے عام لوگوں کے دلوں سے پولیس کا خوف مٹانا شروع کر دیا ہے۔ اب یہ جگہ تفتیش اور فائلوں کے بوجھ تلے دبی نہیں بلکہ عوام کے لیے کھلی اور شفاف نظر آتی ہے۔ لوگ یہاں مشاہدہ کرنے آتے ہیں، سوال پوچھتے ہیں اور پولیس کے ساتھ مثبت تعامل کرتے ہیں۔

یہ اقدام پولیس اور عوام کے درمیان پل کا کام کر رہا ہے، جہاں تبدیلی نہ صرف نظر آ رہی ہے بلکہ محسوس بھی کی جا رہی ہے۔ "تھرڈ کلچر" اب خوف کی دیواریں توڑ کر ایک نئے اعتماد کی بنیاد رکھ رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US