کوئٹہ میں پولیس پر دستی بم حملوں کے 2 واقعات.. راہ گیر جاں بحق

image

کوئٹہ میں پولیس پر دستی بم حملوں کے دو الگ واقعات پیش آئے۔ پہلے واقعے میں، نیو سریاب تھانہ کی حدود سبی روڈ کلی زرین میں نامعلوم ملزمان نے پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک راہ گیر موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

دوسرے واقعے میں، سبزل روڈ پر بلوچستان یونیورسٹی کے سامنے پولیس کی گاڑی پر دستی بم حملہ کیا گیا۔ تاہم دستی بم پھٹ نہ سکا۔ پولیس نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر ٹریفک کے لیے سڑک بند کردی اور بم ناکارہ بنانے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US