ملک بھر میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1 تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 74 ہزار روپے ہوگئی ہے.
جبکہ 10 گرام سونا 2 لاکھ 34 ہزار 911 روپے تک جا پہنچا.
اس کے علاوہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 14 ڈالر اضافے سے 2628 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے.