پشاور کے پوش علاقے حیات آباد میں گھر کے اندر مبینہ گیس سلنڈر دھماکے سے چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ حیات آباد کے فیز 5 بنگش مارکیٹ کے قریب پیش آیا جہاں گھر کے اندر مبینہ طور پر گیس سلنڈر کا زور دار دھماکا ہوا۔ دھماکے نتیجے میں گھر کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔
اطلاع موصول ہونے کے بعد ڈیزاسٹر ریسکیو اور میڈیکل ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا۔