باجوڑ: تحصیل سلارزئی میں خالی پولیس چیک پوسٹ پر حملہ

image

باجوڑ کی تحصیل سلارزئی کے علاقے ڈھیرہ کئی میں واقع ایک خالی پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں چیک پوسٹ مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اطلاعات کے مطابق مذکورہ چیک پوسٹ گزشتہ سات ماہ سے خالی پڑی تھی اور حملے کے وقت وہاں کوئی پولیس اہلکار موجود نہیں تھا۔

سیکیورٹی حکام واقعے کی نوعیت کا جائزہ لے رہے ہیں اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US