ملک بھر میں ادویات سمیت ہر قسم صحت کی سہولیات مزید مہنگی

image

ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے علاوہ صحت کی دیگر سہولیات بھی مزید مہنگی ہو گئیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق جنوری کے دوران صحت کی سہولیات 1.27 فیصد تک مہنگی ہوئیں ، میڈیکل ٹیسٹ کی فیسوں میں مزید 5.36 فیصد اضافہ ہوا ، سالانہ بنیادوں پر میڈیکل ٹیسٹ 15.16 فیصد تک مہنگے ہوئے۔

خیبر پختونخوا ، صحت کارڈ پر متعدد طبی سہولیات صرف سرکاری ہسپتالوں تک محدود رکھنے کا فیصلہ

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ جنوری میں کلینک مزید 4.28 فیصد ، ڈینٹل سروسز 2.22 فیصد  اور سالانہ بنیادوں پر 26.16 فیصد تک مہنگی ہوئیں۔

جنوری کے دوران اسپتال مزید 0.36 فیصد تک مہنگا ہونے کے بعد گزشتہ ایک سال کے دوران 13.09 فیصد تک مہنگے ہوئے۔

دستاویز کے مطابق جنوری کے دوران ادویات کی قیمتوں میں 0.52 فیصد تک مزید اضافہ ہوا، ایک سال کے دوران ادویات 17.48 فیصد تک مہنگی ہو گئیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US