لاہور ہائیکورٹ میں مزید 4ایڈیشنل ججز کی تقرریاں کرنے کا فیصلہ

image

لاہور ہائیکورٹ میں مزید 4ایڈیشنل ججز کی تقرریاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،جوڈیشل کمیشن نے 13 فروری تک نام طلب کرلئے۔

لاہور ہائیکورٹ میں 4ایڈیشنل ججز ضلعی عدالتوں سے لئے جائیں گے،جوڈیشل کمیشن نے نامزدگیوں کیلئے ممبران کمیشن کو خط ارسال کردئیے۔جوڈیشل کمیشن کے 6 فروری کے اجلاس کے تناظر میں نام طلب کئے گئے۔

ایم کیو ایم میں کوئی اختلاف نہیں،مصطفیٰ کمال

دوسری جانب سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل ہوگا،چیف جسٹس پاکستان جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

اجلاس سپریم کورٹ کے کانفرنس روم میں دن2بجے ہوگا،سپریم کورٹ میں نئے ججز کی تعیناتی کیلئے ہائیکورٹس کے سینئر ججز کے نام طلب کئے گئے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US