صدر آصف زرداری کی ترک ہم منصد طیب ایردوان سے ملاقات ، مختلف امور پر تبادلہ خیال

image

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ترک ہم منصب طیب ایردوان سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر آصف رداری نے دورہ پرتگال کے دوران ترکیہ میں مختصر قیام کیا، صدر مملکت اور ترک صدر رجب طیب ایردگان میں ملاقات استنبول ایئر پورٹ پر ہوئی، ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فدان نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔

صدر آصف علی زرداری کی چینی وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات

دونوں صدور کے درمیان خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا، دونوں صدور نے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

یاد رہے کہ صدر مملکت آصف زرداری پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر اظہار افسوس کیلئے اس وقت پرتگال کے دورے پر ہیں۔ صدر زرداری کی دورہ لزبن کے دوران پرتگال کے صدر مارسلو ربیلو ڈی سوزا سے بھی ملاقات متوقع ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US