سپریم کورٹ میں سویلینز کا ملٹری ٹرائل کیس، وکلا کی غیر حاضری، عدالت برہم

image

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیس میں وکلا کی عدم حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔

سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق کیس کیس سماعت ہوئی۔ وکیل رانا وقار نے عدالت کو بتایا کہ وکیل سلمان اکرم راجہ ٹریفک میں پھنسے ہوئے ہیں۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ آج پتہ تھا کہ راستے بند ہیں تو وقت پر نکل آتے۔ یہ لوگ شاید چاہتے ہیں کہ ملزمان جیلوں میں سڑتے رہیں۔ اور اگر یہ لوگ کیس نہیں چلانا چاہتے تو ان کی مرضی ہے۔

جسٹس امین الدین خان نے استفسار کیا کہ کیا دوسرے کسی بھی فریق کا کوئی وکیل ہے؟

یہ بھی پڑھیں: وکلاء کی ہڑتال ، اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ ، کئی مقامات پر سڑکیں بند

عدالتی عملے نے ججز کو بتایا کہ کسی فریق کا کوئی وکیل عدالت نہیں پہنچ سکا۔ اور ویڈیو لنک پر بھی کوئی وکیل موجود نہیں ہے۔

جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ آپ پہنچ گئے ہیں تو سلمان اکرم راجہ بھی پہنچ سکتے تھے۔ عدالت نے کہا کہ فریق مقدمہ کے وکلا میں سے کوئی دلائل دینا چاہے تو دے سکتا ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دیتے ہیں۔ جس کے بعد عدالت نے فوجی عدالتوں میں سویلینزکے ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت کل تک کے لیے ملتوی کر دی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US