نئے ججز کی تعیناتی، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہو گا

image

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کی تعیناتی کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہو گا۔

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس دوپہر 2 بجے سپریم کورٹ میں ہو گا۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کے 8 نئے ججز کی تعیناتیوں پر غور کیا جائے گا۔ سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کے لیے پانچوں ہائی کورٹس کے 5 سینئر ججز کے نام طلب کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب سپریم کورٹ کے 4 ججز سمیت ممبر جوڈیشل کمیشن سینیٹر علی ظفر نے اجلاس ملتوی کرنے کے لیے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ریلوے کا مزید 7 ٹرینیں نجی شعبے کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ

جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے خلاف وکلا تنظیموں نے احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔ جس کی وجہ سے سپریم کورٹ جانے والے تمام راستوں کو رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کر دیا گیا ہے۔ شاہراہ دستور پر وکلا کے متوقع احتجاج کی وجہ سے سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔

سپریم کورٹ جانے کے لیے صرف مارگلہ روڈ کو کھلا رکھا گیا ہے۔ جس کے باعث وہاں ٹریف کا شدید دباؤ ہے۔ جڑواں شہروں میں چلنے والے میٹرو بس سروس کو کشمیر ہائی وے سے پاک سیکرٹریٹ تک بند رکھا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US