کرک میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک

image

کرک: خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 5 دہشتگرد مارے گئے۔

کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے دعویٰ کیا ہے کہ کرک کےعلاقے میر کلام بانڈہ میں سی ٹی ڈی اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کی۔ خفیہ اطلاع پر کی جانے والی کارروائی کے دوران دہشتگرد مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ میں مزید 4ایڈیشنل ججز کی تقرریاں کرنے کا فیصلہ

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مارے جانے والے دہشتگردوں کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں۔ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی فوری طور پر شناخت نہ ہو سکی۔

سیکیورٹی اداروں کی جانب سے علاقے میں مزید سرچ آپریشن جاری ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US