وکلاء کی ہڑتال ، اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ ، کئی مقامات پر سڑکیں بند

image

جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے موقع پر وکلاء کی ہڑتال کی کال کے پیش نظر اسلام آباد میں سکیورٹی الرٹ کر دی گئی ہے۔

وفاقی دارالحکومت کی ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ شہر میں لا اینڈ آرڈر کی صورت میں ریڈ زون کے داخلی اور خارجی راستے بند ہوں گے۔

اسلام آباد، ریڈزون سمیت تمام حساس مقامات کی سکیورٹی سخت

ٹریفک پولیس کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ آج 10 فروری  کو امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ریڈ زون کے داخلی اور خارجی راستے بند رہیں گے۔

ٹریفک پولیس نے کہا کہ ریڈزون کے داخلی اور خارجی راستے سرینا، نادرا، میریٹ، ایکسپریس چوک اورٹی کراس بری امام صبح 6 بجے سے تاحکم ثانی عارضی طور پر بند ہوں گے۔

اڈیالہ جیل پر حملے کی دھمکی ، سکیورٹی ہائی الرٹ

پولیس کا کہنا ہے کہ عوام کسی بھی سفری دشواری سے بچنے کے لیے متبادل کے طور پر مارگلہ روڈ  استعمال کریں۔

واضح رہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور پاکستان کی تمام بار کونسلز نے مشترکہ اعلامیے میں جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے خلاف ہڑتال کو مسترد کر دیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US