خیبر پختونخوا میں سرکاری جامعات کی چانسلرشپ کے اختیارات گورنے سے وزیر اعلیٰ کو منتقل

image

خیبر پختونخوا میں سرکاری جامعات کی چانسلرشپ گورنر سے وزیر اعلیٰ کو منتقل کر دی گئی۔

خیبر پختونخوا میں یونیورسٹیز ایکٹ میں ترمیم کے بعد وزیراعلیٰ کو چانسلر کے اختیارات منتقل کرنے کے لئے مراسلہ بھجوا دیا گیا۔

مراسلے میں گورنر سیکرٹریٹ کی جانب سے جامعات کا تمام ریکارڈ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے حوالے کرنے اور سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز کو مستقبل کی خط و کتابت وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ سے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پشاور: سرکاری جامعات کی اراضی فروخت کرنے کا فیصلہ چیلنج

گورنر سیکرٹریٹ کے مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ یونیورسٹیوں کے تمام زیر التوا مقدمات اور شکایات بھی وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے حوالے کئے جائیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US