اللہ کرے ہم پھر ٹیک آف کر سکیں، نواز شریف

image

لاہور: سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ اللہ کرے ہم پھر ٹیک آف کر سکیں۔

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اراکین پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں میں پیشرفت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نواز شریف نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف بہت محنت کر رہے ہیں۔ اور محنت سے عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھنا ہے۔ اللہ کرے ہم پھر ٹیک آف کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب کے لوگ مطمئن اور خوش نظر آ رہے ہیں۔ جبکہ اللہ تعالیٰ نے گڑھے میں گرتے ملک اور قوم کو بچا لیا۔ زندگی میں بہت اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں۔ اور ن لیگ جب آتی ہے تو ملک میں ترقی ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: متنازعہ پیکا ایکٹ، سندھ ہائی کورٹ کا وفاقی حکومت کو نوٹس

صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ ترقی کا سفر جاری رہتا تو پاکستان آج کہیں آگے کھڑا ہوتا۔ تاہم اب مہنگائی میں کمی سے عوام کو سکھ کا کچھ سانس آیا ہے۔ اور پالیسی ریٹ میں کمی معاشی بہتری کی علامت ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کا نام آئے تو عوامی خدمت کی مثال بننا ہی پڑتا ہے۔ نواز شریف پاکستان کی ترقی کا نام ہے اور ہم سب اِن کے سپاہی ہیں۔

ارکان پنجاب اسمبلی نے کہا کہ واہگہ سیاحت کوریڈور کی تعمیر بے مثال ہے۔ اور پنجاب کی خوشیاں واپس آ رہی ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US