پہلا روزہ کل ہوگا یا نہیں؟ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کردیا

image

مولانا عبدالخبیر آذاد نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ آج رمضان المبارک کا چاند آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی. یکم رمضان 2 مارچ 2025 کو ہوگی.

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا پشاور میں اجلاس ہوا. اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی.

اس کے علاوہ مختلف شہروں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔ لاہور میں زونل رویت ہلال کمیٹی کو کوئی شہادت نہیں ملی کس کی وجہ سے اجلاس کو ختم کردیا گیا۔

کراچی اور کوئٹہ کی زونل کمیٹیوں کو بھی چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ آج چاند نظر آنے کا امکان کم ہے، اور پہلا روزہ اتوار کو ہونے کا قوی امکان ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا بھی کہنا تھا کہ ملک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں، چاند کی پیدائش آج صبح 5 بج کر 44 منٹ پر ہوئی ہے، غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے ہوگی، نظر آنے کے لیے چاند کی عمر 16 سے 18 گھنٹے ہونی چاہیے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts