بھارت میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات، 2 روز میں 25 افراد ہلاک

image
بھارتی ریاست میں 2 روز کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 20 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کے واقعات اترپردیش میں پیش آئےجہاں 48 گھنٹوں کے دوران 25 افراد ہلاک ہوئے۔ رپورٹس کے مطابق ہلاکتیں 14 اضلاع میں ہوئی ہیں، ہلاک شدگان میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جو کام کے لیے گھروں سے باہر نکلے ہوئے تھے، آسمانی بجلی گرنے سے متاثرہ علاقوں میں پریاگ راج، کوشامبی، فتح پور اور رائے بریلی شامل ہیں۔

انتظامیہ نےشہریوں کو شمالی بھارت میں مون سون سیزن کےدوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ شہریوں کو بجلی کڑکنے کے دوران کھیتوں میں کام سے منع کرنے ، درختوں اور پانی والے مقامات سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں ریاستی انتظامیہ نے ہلاک شدگان کے لواحقین سے اظہار افسوس کرتے ہوئے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US