لیاری، ٹمبرمارکیٹ میں سیوریج کا پانی دکانوں میں داخل ہوگیا

image

ضلع جنوبی ، لیاری ٹمبرمارکیٹ میں سیوریج کا گندا پانی سڑکوں پر پھیل گیا ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ سیوریج کا پانی سڑکوں پر جمع ہونے سے جہاں دکانداروں اور خریداروں کو آمدورفت میں دشواری پیش آ رہی ہے وہیں تعفن اوربدبوسے بھی لوگ پریشان ہیں۔

مقامی افراد کے مطابق کئی روز سے سیوریج لائنیں چوک ہونے کی وجہ سے گندا پانی سڑکوں پر بہہ رہا ہے، مگر واٹر بورڈ حکام اس مسئلے کو حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آتے ہیں۔ پانی جمع ہونے کی وجہ سے سڑکوں پر پھسلن بڑھ گئی ہے، جس سے حادثات کا بھی خدشہ ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ سیوریج کے پانی کی وجہ سے ان کا کاروبار بھی متا ثرہورہا ہے، کیونکہ گاہکوں کو دکانوں تک پہنچنے میں مشکل پیش آتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شہری انتظامیہ اور واٹر بورڈ فوری طور پر اس مسئلے کا نوٹس لیں اور سیوریج لائنوں کی صفائی کو یقینی بنائیں تاکہ شہریوں کو اس اذیت سے نجات مل سکے۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts