خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں بیٹنی آئل فیلڈ سے پنجاب جانے والی مین گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی گئی۔
لکی مروت کے تھانہ صدر کی حدود میں وانڈا امیر کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس میں بیٹنی آئل فیلڈ سے پنجاب جانے والی مین گیس پائپ لائن اڑا دی گئی۔
دھماکے کے بعد علاقے کو سکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا، ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائن کو بارودی مواد سے اڑا دیا، یاد رہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران گیس پائپ لائن کو تیسری مرتبہ نشانہ بنایا گیا ہے۔