حکومت سندھ نے لاڑکانہ ڈویژن میں تاوان کے لیے اغوا ہونے والے تمام افراد کو بازیاب کرانے کا دعویٰ کردیا۔ محکمہ داخلہ سندھ نے رواں برس بازیاب کرائے جانےو الے افراد سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔
لاڑکانہ ڈویژن میں جنوری 2025 سے لے کر اب تک میں مجموعی طور پر 81 کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 141 مغویان رپورٹڈ جبکہ 151 رپورٹ نہیں کیے گئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے مجموعی طور پر میں 292 مغویان کو صحیح سلامت بازیاب کرایا گیا جن میں لاڑکانہ سے 4، شکارپور 116، جیکب آباد 24 اور کشمور سے 143 کے علاوہ قمبر سے 1 مغوی بھی شامل ہے۔ اس وقت لاڑکانہ ڈویژن اور اس کے جملہ اضلاع میں مغویوں کی تعداد زیرو ہوچکی ہے۔