کومل میر نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں مختلف مرد ساتھی اداکاروں کے مزاج پر باتیں کیں اور بتایا کہ دانش تیمور ان سے کافی سینئر ہیں، انہوں نے ان کے ساتھ کام بھی کیا لیکن وہ ان کے حوالے سے کچھ نہیں کہ سکتیں۔
منیب بٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے ان کے ساتھ دو ڈراموں میں کام کیا، جس میں سے ایک ڈرامے میں وہ ان سے نفرت جب کہ دوسرے میں ان سے محبت کرتی دکھائی دیں۔
انہوں نے منیب بٹ کی تعریفیں کیں اور کہا کہ جہاں وہ تنگ کرنے والے شخص ہیں، وہیں وہ عادت کے بہت اچھے اور مزاحیہ شخصیت کے مالک بھی ہیں۔
ہارون کدوانی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے بتایا کہ وہ کافی مذہبی شخص ہیں، وہ ہمیشہ اپنی دنیا میں گم رہتے ہیں۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ ہارون کدوانی نے انہیں مقدس کتاب قرآن پاک بطور تحفہ بھی دیا تھا۔
کومل میر نے بتایا کہ انہوں نے ایک مرتبہ خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ قرآن پاک کو ترجمہ کے ساتھ پڑھنا چاہتی ہیں، جس کے بعد ہارون کدوانی نے انہیں مقدس کتاب کا تحفہ دیا۔
خوشحال خان کے سوال پر انہوں نے کہا کہ جب انہوں نے ان کے ساتھ کام کیا تھا، تب وہ بچے تھے لیکن اب وہ بڑے ہوچکے ہیں اور وہ بہترین شخصیت کے مالک بھی ہیں، وہ دوسروں کا خیال رکھنے والے ہیں۔
اداکارہ نے ساتھی اداکار اذان سمیع خان کی بھی تعریفیں کیں، تاہم انہوں نے دانش تیمور کی طرح ان کے حوالے سے بھی زیادہ باتیں نہ کیں۔
فیروز خان کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کومل میر نے انہیں اپنا دیرینہ دوست قرار دیا، ساتھ ہی کہا کہ وہ اگرچہ وہ ان سے زائد العمر ہیں لیکن اس باوجود ان کے درمیان بہت اچھی دوستی ہے۔
انہوں نے ان کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ بطور دوست فیروز خان کسی کو محسوس کرائے بغیر ان کی مدد کرتے رہتے ہیں۔
کومل میر نے اعتراف کیا کہ فیروز خان نے انہیں بہت ساری چیزوں کے حوالے سے بہت سارے مشورے درست دیے۔
اداکارہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ فیروز خان کو زندگی کے اصل ہیرو بننے کا شوق بھی ہے اور وہ اصلی زندگی میں ہیرو ہی ہیں۔