پشاور : وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے سے قبل حفاظتی ضمانت کے لیے پشاور ہائی کورٹ پہنچ گئے۔
پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس اعجاز انور کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی اور عدالت نے 18 نومبر تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔
پشاور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف کئی مقدمات درج ہیں آج وہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلیے جارہے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے گرفتاری سے بچنے کے لیے پشاور ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت لے لی ہے۔