بلوچستان کے ضلع سبی اور ڈھاڈر کے درمیا ن ریلوے ٹریک پر بم دھماکا ہوا۔
کراچی سے کوئٹہ آنے والی بولان میل بم دھماکے میں بال بال بچ گئی، ٹرین گزرنے کے بعد بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکے سے ٹریک کی بوگی نمبر 7 کو جزوی نقصان پہنچا۔
ریلوے حکام کے مطابق دھماکے کے بعد پنجاب سے آنے والی جعفر ایکسپریس کو ڈیرہ مراد جمالی کے مقام پر روک دیا گیا ہے۔