الیکٹرک بائیک کے خواہشمند شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری۔حکومت کی جانب سے اقساط اور سبسڈی پر مشتمل الیکٹرک بائیک اسکیم شروع کی جائے گی جس کا باقاعدہ اعلان وزیراعظم شہباز شریف 14 اگست کو یومِ آزادی کے موقع پر کریں گے۔
ذرائع کے مطابق الیکٹرک بائیک اسکیم اسٹیٹ بینک اور بینک ایسوسی ایشن کی مشاورت سے تیار کی جارہی ہے جس کے تحت الیکٹرک بائیک پر 50 ہزار روپے سبسڈی فراہم کی جائے گی اور بقیہ رقم آسان اقساط میں ادا کرنا ہو گی۔
بائیک کی ممکنہ قیمت 2 لاکھ 50 ہزار روپے ہو گی جو کہ دو سال کی اقساط پر دی جائیں گی۔ جس پر حکومت کی جانب سے فی بائیک 50 ہزار سبسڈی دی جائے گی ابتدائی طور پر 1 لاکھ 16 ہزار افراد کو الیکٹرک بائیک دی جائے گی جس کے لیے عمر کی اہلیت18 سے 65 سال تک رکھی گئی ہے۔
17 کمپنیاں الیکٹرک بائیک بنانے کیلیے لائسنس حاصل کر چکی ہیں ۔ پالیسی کے تحت 2030 تک 30 فیصد الیکٹرک گاڑیوں کا ہدف مقرر کیاگیا ہے جبکہ 2040 تک یہ شرح 90 فیصد تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔