سانحہ لیاری کے متاثرین کو مالی امداد اور متبادل رہائش دی جائے، جونیئر ذوالفقار علی بھٹو

image

لیاری کی رہائشی عمارت گرنے کے دلخراش واقعے پر جونیئر ذوالفقار علی بھٹو نے متاثرین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت سے جوڈیشل انکوائری اور متاثرہ خاندانوں کو فوری مالی امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ سانحہ میں مرنے والوں کے لواحقین کو کم از کم 50 لاکھ روپے فی کس فوری معاوضہ دیا جائے جبکہ دیگر متاثرین کو بھی مالی امداد فراہم کی جائے تاکہ وہ اس مشکل وقت میں سہارا حاصل کر سکیں۔

جونیئر ذوالفقار علی بھٹو نے پریس کانفرنس میں کہا کہ میں کچھی مہیشوری برادری اور لاسی برادری کے ساتھ ہوں اور ان کے حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کروں گا۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عمارت گرنے کے واقعے کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے تاکہ ذمہ داران کا تعین ہو سکے اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف مل سکے۔

اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ لیاری کے کرایہ داروں کے تحفظ کیلئے جامع پالیسی مرتب کی جائے اور انہیں بھی متبادل رہائش اور مالی امداد دی جائے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow