بجلی بحران کا واحد حل پری پیڈ میٹرز ہیں، شرجیل انعام میمن

image

سندھ اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں سینئر صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے تجویز دی کہ بجلی کی فراہمی کو منصفانہ اور شفاف بنانے کے لیے پری پیڈ میٹرز کا نظام فوری طور پر متعارف کروایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف شکایات کے ازالے کا باعث بنے گا بلکہ بجلی چوری کا بھی خاتمہ کرے گا۔انہوں نے کہا کہ یا تو کمپنیاں پری پیڈ میٹرز لگائیں یا پھر عوام کو اجتماعی سزا دینا بند کریں۔

انہوں نے زور دیا کہ پری پیڈ کنیکشن ہر شہری کا حق ہونا چاہیے اور جب ہر فرد بجلی کے استعمال اور ادائیگی کا خود ذمہ دار ہوگا تو شکایات کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔

شرجیل انعام میمن نے وفاقی حکومت، وزیر اعظم اور متعلقہ اداروں سےمطالبہ کیا کہ ایسے صارفین جو بل باقاعدگی سے ادا کرتے ہیں انہیں سزا نہ دی جائے۔ نادہندہ علاقوں کی آڑ میں پورے شہر یا علاقوں کو بجلی سے محروم کرنا ظلم ہے۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ شدید گرمی میں عوام کو بجلی سے محروم رکھنا ناقابل برداشت ہے۔حکومت سندھ نے سولر سسٹمز کی فراہمی کا عمل شروع کیا ہے لیکن یہ مستقل حل نہیں۔ ملک کو بجلی کے بحران سے نکالنے کے لیے پائیدار اور عملی اقدامات کی فوری ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو کی کارکردگی پر کئی بار قراردادیں منظور ہو چکی ہیں مگر متعلقہ ادارے اب بھی غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow