خیبر پختونخوا : سینیٹ کے ضمنی انتخابات میں مشال یوسفزئی کامیاب

image

خیبر پختونخوا کی خالی سینیٹ نشست پر ہونے والی ضمنی انتخابات میں تین امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا جس میں حکومتی حمایت یافتہ آزاد امیدوار مشال یوسفزئی 86 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائی۔

مد مقابل اپوزیشن امیدوارمہتاب ظفر نے 53 ووٹ حاصل کیے جبکہ پی ٹی آئی کی ناراض آزاد امیدوار صائمہ خالد نے ایک ووٹ حاصل کیا۔ ریٹرننگ افسر نے مشال یوسفزئی کی کامیابی کافارم 58 جاری کردیا۔ مذکورہ نشست پر پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار مشعال یوسفزئی اور اپوزیشن کے مہتاب ظفر اور صائمہ خالد کے درمیان مقابلہ تھا۔

سینیٹ الیکشن کے لیے اپوزیشن نے آزاد امیدوار مہتاب ظفر کو متفقہ امیدوار نامزد کیا تھا جبکہ جے یو آئی (ف) کی امیدوار شازیہ اور ( ن) لیگ کی ثوبیہ شاہد دستبردار ہوگئی تھیں۔

پولنگ سے قبل وزیراعلیٰ علی امین کی اپوزیشن لیڈر عباداللہ سے ملاقات ہوئی جس میں اپوزیشن لیڈر نے امیدوار دستبردار کرانے سے معذرت کی۔

آج ہونے والے سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں تین ووٹ مسترد ہوئے یہ وہ ووٹ تھے جو حکومتی ممبران نے باہر نکلوائے تھے جسے الیکشن کمیشن کے عملے نے مسترد کردیا، خیبر پختونخوا کے کل 145 ممبران میں سے 143 نے ووٹ کاسٹ جبکہ 2 ممبران غیر حاضر رہے، غیر حاضر ممبران میں ایک حکومتی اور ایک اپوزیشن ممبر شامل تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow