کراچی کے مصروف علاقے گلستانِ جوہر میں مبینہ طور پر تیز رفتاری کے باعث پیش آنے والے سنگین ٹریفک حادثے میں پانچ نوجوان شدید زخمی ہوگئے۔
حادثہ منور چورنگی اور جوہر چورنگی کے درمیانی حصے میں واقع راڈو بیکری کے قریب پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر تباہ ہو گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے وقت تمام متاثرہ نوجوان گاڑی میں سوار تھے۔
زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی شناخت 25 سالہ فہد، 22 سالہ شیرزاد، 30 سالہ بلال اور 23 سالہ سعد کے طور پر کی گئی ہے جبکہ ایک نوجوان کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ حادثے میں کار کو شدید نقصان پہنچا ہے۔