پشاور ہائیکورٹ نے گندم اسکینڈل میں گرفتار اسٹوریج آفیسر ارشد اور سابق ملازم طلا محمد کی ضمانت درخواستیں خارج کر دیں۔ اس سے قبل اینٹی کرپشن کورٹ بھی دونوں کی ضمانت مسترد کر چکی تھی۔
عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ دونوں ملزمان پر اضاخیل اسٹوریج سے 1730 میٹرک ٹن یعنی 3300 بوری گندم غائب کرنے کا الزام ہے۔
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل محمد نعام یوسفزئی کے مطابق اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کی تحقیقات کے بعد مقدمہ درج کیا گیا اور ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔
عدالت نے اینٹی کرپشن کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے دونوں ملزمان کو ضمانت دینے سے انکار کر دیا۔