راولپنڈی ہولی فیملی اسپتال میں دوران علاج فوت ہونے والی بچی کے والد کی مدعیت میں چار ڈاکٹرز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مقدمہ میں ڈاکٹر نمرہ، ڈاکٹر صباء، ڈاکٹر عاصم اور ڈاکٹر شہلا کو نامزد کیا گیا ہے۔
لواحقین کا کہنا ہے کہ پولیس نے ابھی تک نامزد ڈاکٹرز میں سے کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا، متوفیہ کے غمزدہ لواحقین نے الزام لگایا کہ پولیس جان بوجھ کر ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے اور ملزمان کو عبوری ضمانتوں کا موقع فراہم کر رہی ہے جبکہ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ہم ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کو ہر صورت گرفتار کریں گے۔