خیبر پختونخوا : اربن اور فلش فلڈ سے پانچ افراد جاں بحق

image

پراوینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا (پی ڈی ایم اے) نے 30 اگست سے اب تک ہونے والی بارشوں، اربن اور فلش فلڈ کے باعث صوبہ کے مختلف اضلاع میں جانی و مالی نقصانات کی ابتدئی رپورٹ جاری کردی۔

صوبہ میں ہونے والی بارشوں، اربن اور فلش فلڈ کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 5 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے۔ جاں بحق افراد میں 4 بچے اور ایک خاتون شامل جبکہ زخمیوں میں ایک مرد، ایک خاتون اور 3 بچے شامل ہے۔

بارشوں اور اربن فلڈنگ کے باعث اب تک کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 6 گھر وں کو نقصان پہنچا۔ جس میں 3 گھروں کو جزوی اور 3 گھر مکمل منہدم ہوئے۔ یہ حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع پشاور، جنوبی وزیرستان، خیبر اور ایبٹ آباد میں پیش آئے۔ متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US