ضلع باجوڑ میں جاری آپریشن کے دوران ضلعی و عسکری حکام کی جانب سے باجوڑ کے شہریوں کو متعدد علاقے خالی کرانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ڈمہ ڈولہ، انعام خورو، چینہ گئی، چوہترہ کے مکین فوری طور پر مختصر وقت کے لیے علاقہ خالی کریں، اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ عسکری حکام کی جانب سے بھی اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق یہ اقدام علاقے میں ممکنہ آپریشن اور سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر اٹھایا جا رہا ہے تاکہ عوام کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔