پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ رواں سال مون سون کے دوران مختلف واقعات میں اب تک 657 افراد ہلاک جبکہ 929 زخمی ہو چکے ہیں۔ این ڈی ایم کے مطابق سب سے زیادہ 390 اموات خیبر پختونخوا میں ہوئی ہیں۔
- 26 جون سے اب تک پاکستان بھر میں بارش سے متعلقہ واقعات میں کم از کم 657 ہلاک جبکہ 929 دیگر زخمی ہوئے ہیں
- پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے این ڈی ایم اے کے مطابق، سب سے زیادہ تباہی صوبہ خیبرپختونخوا میں ہوئی جہاں اب تک 390 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں
- پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے حکام کا کہنا ہے کہ صوبے میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے 323 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں سے صرف 217 کا تعلق ضلع بونیر ہے
- یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی آج (سوموار) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کے لیے واشنگٹن پہنچ رہے ہیں۔ نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے اور برطانوی وزیرِ اعظم کیئر سٹارمر بھی اس ملاقات کا حصہ ہوں گے
پاکستان کے متعدد علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی، رواں مون سون سیزن میں ملک بھر میں 657 افراد ہلاک: این ڈی ایم اے