صوابی میں کلاؤڈ برسٹ نے بڑی تباہی مچا دی۔۔ ریلوں میں بہہ کر 15 افراد جاں بحق ! افسوس ناک مناظر

image

بونیر کے بعد صوابی میں بھی کلاؤڈ برسٹ اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی، سیلابی ریلوں میں بہہ کر 15 افراد جاں بحق ہو گئے۔ دالوڑی گائوں گدون میں سیلابی ریلوں کے باعث 12 گھر ڈوب گئے، پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر صوابی نصراللہ خان نے کلاؤڈ برسٹ سے گھروں کے ڈوبنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ، ریسکیو اور دیگر امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوچکی ہیں، ہری پور اور مردان سے بھی ریسکیو ٹیموں کو بلا لیا گیا ہے۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق متاثرہ علاقوں میں امدادری سرگرمیوں کے لیے ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں، صوابی میں رات سے جاری بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آنے سے نشیبی علاقے زیر آب آچکے ہیں۔ ریسکیو ترجمان بلال فیضی کے مطابق گدون کے علاقے دراوڑی بالا میں حالیہ بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی امدادی سرگرمیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔ ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی کے دوران 70 سے زائد محصور افراد کو سیلابی پانی سے بحفاظت نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

ریسکیو آپریشن کی براہِ راست نگرانی ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 طیب عبداللہ کر رہے ہیں۔ اس موقع پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں مردان، نوشہرہ، چارسدہ اور صوابی سے بھی آپریشن میں شریک ہیں جو سرچ اینڈ ریسکیو سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لے رہی ہیں۔ ریسکیو 1122 نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سیلابی ریلوں کے دوران غیر ضروری طور پر پانی میں داخل ہونے اور رسک لینے سے گریز کریں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US