کراچی میں کل کون سے تعلیمی ادارے بند رہیں گے؟ حکومت نے اعلان کردیا

image

کراچی میں مسلسل بارشوں کے باعث بدھ 20 اگست کو تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ اعلان صوبائی وزیرِ تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے کیا۔ ان کے مطابق بدھ کے روز نہ صرف اسکول بلکہ سرکاری و نجی کالجز بھی بند رہیں گے، جب کہ سندھ ٹیکنیکل بورڈ نے اسی دن کے تمام امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ادھر لیاری یونیورسٹی نے بھی بدھ کو تعطیل دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ کراچی میں آج منگل کی صبح سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے پیشِ نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US