کراچی: مختلف علاقوں میں دیوار گرنے کے واقعات، 5 افراد جاں بحق

image

کراچی میں بارش کے باعث دیواریں گرنے کے دو مختلف واقعات پیش آئے جن میں 3 بچوں اور 2 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پہلا واقعہ گلستان جوہر بلاک 13 میں پیش آیا جہاں جھگیوں کے قریب واقع ایک گھر کی دیوار گرنے سے 4 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 4 زخمی ہوئے۔ جاں بحق افراد میں 4 سالہ مریم دختر افضل، 3 سالہ حمزہ ولد افضل، 24 سالہ سمیعہ زوجہ مبین اور ایک نامعلوم شخص شامل ہیں، جبکہ 10 سالہ بچہ زخمی ہوا۔ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق و زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

دوسرا واقعہ اورنگی ٹاؤن سیکٹر 11.5 خلیل مارکیٹ اقصیٰ مسجد کے قریب پیش آیا جہاں گھر کی دیوار گرنے سے 8 سالہ عبداللہ ولد عباس جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US