کراچی میں آج بادل کب برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

image

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات انجم نذیر ضیغم کے مطابق شہر کے شمال اور شمال مشرقی علاقوں میں بارش برسانے والے بادل موجود ہیں جس کے باعث کراچی میں آج دوپہر 2 بجے کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش شروع ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دوپہر سے شروع ہونے والی بارش وقفے وقفے سے رات تک جاری رہنے کی توقع ہے جبکہ چند مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔

انجم نذیر ضیغم نے خبردار کیا کہ بارش کے زیرِ اثر آج اور کل کراچی میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے اس لیے شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ بارشوں کا سلسلہ کراچی سمیت سندھ بھر میں 23 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US