سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک کون سے کینسر کا شکار ہوگئے؟ مداحوں کے لیے پیغام دے دیا

image

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل کلارک ایک بار پھر جلد کے کینسر میں مبتلا ہو گئے۔ 44 سالہ کھلاڑی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مداحوں کے لیے پیغام میں جلد کی حفاظت اور باقاعدہ معائنے کی اہمیت پر زور دیا۔

کلارک نے لکھا کہ جلد کا کینسر خاص طور پر آسٹریلیا میں ایک حقیقت ہے آج ناک سے ایک اور حصہ کاٹا گیا۔ انہوں نے پیغام دیا کہ اپنی جلد کا باقاعدہ معائنہ کروائیں۔ احتیاط علاج سے بہتر ہے۔

انہوں نے اپنے معالجین کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے مرض کی تشخیص کی۔ کلارک نے نوجوانوں کو سورج کی مضر شعاعوں سے بچاؤ کے اقدامات کرنے اور اپنی جلد کا خیال رکھنے کی تلقین کی۔

واضح رہے کہ مائیکل کلارک کو اس سے قبل 2006 میں بھی جلد کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور 2019 میں انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ ڈاکٹروں نے ان کے چہرے سے تین نان میلانوما زخم ہٹائے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US