پاکستان اور افغانستان میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 6 ریکارڈ

image
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ 

رپورٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، مری، پشاور، مردان، صوابی سمیت مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے۔

امریکی  جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز کابل سے 23 کلومیٹر دور تھا۔

زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ 

اسلام آباد میں زلزلہ تقریباً دس سیکنڈ تک جاری رہا جس کے باعث شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے اسلام آباد اور گرد و نواح کے علاقوں میں خوف و ہزاس پھیل گیا۔

ابتدائی اطلاع کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے پی ڈی ایم اے  کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

بیان کے مطابق پی ڈی ایم اے کے ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کو ہدایات کی گئیں کہ کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے کے کنٹرول روم کو اب تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ تاہم اس حوالے سے معلومات اکھٹی کی جارہی ہیں۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US