خیبر پختونخوا حکومت کے محکمہ بلدیات و دیہی ترقی نے سیلاب سے متاثرہ مختلف ٹی ایم ایز کو کروڑوں روپے کے ہنگامی فنڈز جاری کر دیے ہیں۔
11 تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز کو 12 کروڑ 40 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں۔
محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری حکم نامہ کے مطابق ٹی ایم اے ڈی آئی خان کو 4 کروڑ 10 لاکھ، ٹی ایم اے پہاڑ پور کو اڑھائی کروڑ، ٹی ایم اے ایبٹ آبادم ہری پور اور خان پور کو 10، 10کروڑ، پورن کو 70 لاکھ، بالاکوٹ کو 50 لاکھ، بفہ پخال کو 40 لاکھ، درابند اور کلاچی کو 30، 30 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں۔
پشاور میٹروپولیٹن سمیت متھرا، پشتخرہ، شاہ عالم، چمکنی، بڈھ بیر اور حسن خیل کے ٹی ایم ایز جو حالیہ سیلاب سے شدید متاثر ہوئے اور پہلے ہی مالی بحران کا شکار ہیں کو ایک پائی تک نہیں دی گئی۔