وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ گئے جہاں وہ امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی، قطری شاہی خاندان اور عوام سے اسرائیلی جارحیت کے تناظر میں یکجہتی کا اظہار کریں گے۔
وزیراعظم کے ہمراہ وفد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ بھی شامل ہیں۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی دوحہ میں امیر قطر سے اہم ملاقات ہوگی۔ ملاقات میں خطے پر اسرائیل کے بلاجواز حملوں، بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں اور بڑھتی ہوئی جارحیت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنما خطے میں امن کے قیام اور مشترکہ کوششوں پر بھی مشاورت کریں گے۔